Friday, March 20, 2009

راولاکوٹ کو بگ سٹی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے' جاوید یوسف

راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر اول جاوید یوسف نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راولاکوٹ کو بگ سٹی قرار دینے کے اعلان پر عملدرآمد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے نوٹیفکیشن جاری کریں کیونکہ ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے علاوہ ازیں ملازمین کے متعدد مسائل جن کے حل کے حکومت نے وعدہ کر رکھا ہے اس پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے اگر موجودہ حکومت نے اس بابت کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھایا تو پھر ملازمین مجبوراً احتجاج پر اتر آئیں گے راولاکوٹ میں ضلع پونچھ کے مختلف سٹیشنوں سے آنے والے ملازمین کے وفود سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ ایپکا کی مرکزی تنظیم ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کام کر رہی ہے اور ملازمین کے جملہ مسائل کے حل کے لئے وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

راولاکوٹ' ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے' غیر قانونی ادویات ضبط کر لی گئیں

راولاکوٹ( نمائندہ خصوصی) ڈرگ انسپکٹر پونچھ ڈاکٹر انوار حسین نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان سے ادویات ضبط کر لیں اور ان کے خلاف مقدمات رجسٹر کر لئے ہجیرہ کے مقام پر ماں جی ڈسٹری بیوشن ہمک اسلام آباد کی جانب سے ایک ہائی ایس کی چھت پر ادویات ارسال کی گئیں جو کہ ڈرگ ایکٹ 76سیکشن 23کی سرعام خلاف ورزی ہے۔ اس غیر قانونی ترسیل پر ڈرگ انسپکٹر نے تمام ادویات قبضہ میں لے لیں۔ ڈرگ ایکٹ کے مطابق جان بچانے والی ادویات کسی بھی عام گاڑی کی چھت پر نہیں بھیجی جاسکتیں کیونکہ ادویات کا معیار برقرار رکھنے کیلئے ایک خاص ٹمپریچر اور ماحول کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر انوار نے بتایا کہ ان ادویات جن کا تعلق براہ راست انسانی جانوں سے ہے اور ان کو خلاف ضابطہ مختلف مقامات پر بھیجا جاتا ہے اور گاڑیوں میں درجہ حرارت اور ماحول موافق نہ ہونے سے یہ ادویات اپنی افادیت کھو دیتی ہیں جس کی وجہ بجائے فائدہ کے نقصان ہوتا ہے۔ اور یہاں پر میڈیکل سٹورز پر انہیں فروخت کیا جاتا ہے دریں اثناء ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر انوار حسین نے ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والی سیکنہ دختر اللہ دتہ ایک خاتون کو رنگے ہاتھوں دھر لیا جو کہ ڈاکٹر کے روپ میں دیہی علاقہ جات میں خواتین کو بواسیر کا علاج کرتی تھی۔ ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ پر مختلف سماجی و سیاسی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈرگ مافیا کی وجہ سے ہر روز ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں ان افراد نے حکومت اور صحت عامہ کے ذمہ داران سے کہا ہے کہ وہ اس حوالہ سے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروانے کیلئے اقدامات کریں تاکہ ان عناصر کی حوصلہ شکنی ہو۔

Saturday, March 14, 2009

زرداری کے حق میں قرار دادیں پاس کرنے والے سیاسی شہید نہیں بننے دینگے ، سردار یعقوب

آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت متحد ہے اور آئینی مدت پوری کرے گی وسیع البنیاد حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کو ایک بار پھر شاہراہ ترقی پر گامزن کرے گی عتیق خان کی طرح ہوائی اعلانات کے قائل نہیں عملی اقدامات کریں گے کرپشن کا حساب ہو گا اور لوٹی ہوئے رقم قومی خزانے میں جمع کرائیں گے وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے اندر مداخلت نہیں کی پی پی پی حکومت کے وفاق میں آنے سے قبل ہی آزاد کشمیر اسمبلی کے اراکین تبدیلی کے لئے متحرک تھے صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدر ی
عبدالمجید نے کہا کہ صدرآصف علی زردار ی کے لئے قراردادیں پاس کرنے والا شخص سیاسی یتیم بن کر صدر زرداری پر تنقید کرکے سیاسی شہداء میں اپنا نام لکھوانا چاہتا ہے پاکستان کے حالات بہتر ہونگے پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز سہنسہ کے مقام پر منعقدہ بڑے عوامی استقبالیہ جلسہ عام میںخطاب کے دوران کیا وزیر اعظم نے کہا کہ عتیق احمد خان اور اس کی ٹیم نے قومی خزانے کو لوٹا اور شیخ چلی کی طرح ایسے اعلانات کئے کہ سارے جہاں میں جگ ہنسائی ہوئی آزاد کشمیر کے عوام مسائل کا شکار ہیں مگر عتیق خان سرینگر کو سوئی گیس ریلوے لائن اور نہ جانے کیا کچھ نہیں فراہم کرنے کے اعلانات کرتے رہے انہوںنے کہا کہ سردار سکندر حیات خان نے خطہ کے اندر تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کیا مگر عتیق احمد خان نے اڑھائی سالہ عرصہ میں ترقی کے پہیے کو روک ڈالا اور ہوائی اعلانات پر منحصر کیا انہوںنے کہا کہ عتیق خان نے جماعتی تشخص کو مجروع کیا اور اسمبلی کے اندر صدر آصف علی زردار ی کے حق میں قرار دادیں پاس کروائیں پھر اچانک زرداری برے کیسے ہو گئے انہوںنے کہاکہ عتیق خان کی حکومت زرداری نے تبدیل نہیں کی بلکہ ممبران اسمبلی ، جھوٹ ، منافقت کی سیاست سے تنگ تھے اور انہوںنے تبدیلی عمل میں لائی وگرنہ آزاد کشمیر کے عوام ہمیں معاف نہ کرتے انہوںنے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور خادموں کی طرح قوم کی خدمت کریں گے اتحادی حکومت ڈنکے کی چوٹ پر مدت پوری کر ے گی پی پی پی ، ایم کیو ایم ، بی ایم پی اور مسلم کانفرنس کا اتحاد آئینی مدت پوری کرے گا انہوںنے کہا کہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر محمود ریاض سہنسہ کیعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں 40 ہزار کا اجتماع اس بات کا کا اظہار کررہا ہے کہ سہنسہ کے عوام کو کون مقبول لیڈر ہے صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ن کہا کہ پی پی پی آزاد کشمیر پوری قوت کے ساتھ وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان کے ساتھ کھڑی ہے انہوںنے کہا کہ ہم وفاقی حکومت صدر آصف علی زرداری کے خلاف کسی کے منہ سے کوئی بات نہیں سنیں گے عتیق احمد خان کل تک صدر زرداری کے گیت گاتا تھا آج پھر زردار ی کے خلاف غلط زبان استعمال کرتا ہے کل عتیق خان کسی اور کی تعریف کرے گا انہوںنے کہا کہ بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید کے جیالے ہیں گردنیں کٹا سکتے ہیں جھکا ئیں گے نہیں انہونے کہا کہ ہماری حکومت وزیر اعظم یعقوب خان کی قیادت میں مدت پوری کرے گی اور عوام کے مسائل حل کرے گی ۔وزیر برقیات ڈاکٹر محمود ریاض نے کہا کہ آجسہنسہ کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں 40 ہزار سے زائد افراد کا اجتماع مخلوط حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے انہوںنے کہا کہ سہنسہ کے عوام کے مسائل حل کریں گے جلسہ سے آزاد کشمیر کے وزراء وزیر قانون راجہ نثار احمد خان ، وزیر اطلاعات ، عبدالماجد خان ، وزیر امور منگلا چوہدری یوسف ، وزیر حکومت چوہدر رشید وزیر خوراک سید شوکت شاہ وزیر تعلیم چوہدری عزیز ، وزیر سیاحت طاہر کھوکھر سہنسہ نائب صدر پی پی پی چوہدری یاسین مرکز ی سیکرٹری اطلاعات پی پی پی مطلوب انقلابی مشیر وزیر اعظم پاکستان شازیہ اکبر پی پی پی رہنمائوں بشیر پہلوان چوہدر ی مظہر ، چوہدری منظور سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان سردار فاروق سکندر ،سردار ماجد ، سردار ظفر اقبال ، نور حسین مظہر ایوب ، سردار ابراہیم ، چوہدر یجاوید ، چوہدری جہانزیب ، غلام ربانی راشد صدیق ، مظہر محبوب اور دیگر نے خطاب کیاسہنسہ سے نمائندہ کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار یعقوب جب پہلی دفعہ غازیوں شہداء اور مجاہدین کی دھرتی ہولاڑ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا بونڈ بھٹہ چھنی سیداں بڈی اور سہنسہ چوک میں سینکڑوں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر استقبال کیا چھنی کے مقام اور پوٹھہ کے مقامات پر تاریخی مثالی اور منفرد استقبال کیا گیا دریں اثناء آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان نے ورہڑ ہولاڑ کے مقام پر سردار بارو خان شہد کی یادیں منعقد والی بال میچ کی فائنل کی تقریب میں شرکت کی اس موقع پر وزیر اعظم نے مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے سکول گرائونڈ کے لئے 3 لاکھ اور فاتح ٹیم کے لئے 30 ہزار روپے کے اعلانات کئے آزاد جموں وکشمیر کے وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ مشائخ عظام اور پیران طریقت کی دعائوں سے ملک کو نازک صورتحال سے نکال لیں گے قول وفعل میں تضاد ہی تمام خرابیوں کی جڑ ے جو اپنے لئے اچھا سمجھیں وہی دوسروں کے لئے بھی درست سمجھا جائے تو کوئی پریشانی نہیں ہو سکتی سردار یعقوب خان نے ان خیالات کا اظہار یہاں آستانہ عالیہ نقیب آباد کے سجادہ نشین کرنل عظمت علی شاہ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مظفر آباد سے ہمارے سٹاف رپورٹر کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرسردار محمدیعقوب خان نے کہاہے کہ بزرگان دین نے اپنی زندگیاں راہ حق میں وقف رکھیں اللہ تعالیٰ نے ان کامقام بلند کیا ان کے مزارت قلبی وروحانی سکون کا باعث ہیں ان خیالات کااظہار وزیراعظم آزادکشمیرنے 24لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی جامع مسجد جمعہ شاہ امبور کے افتتاح کے موقع پرکیا سیکرٹری اوقاف سیدنظیرالحسن گیلانی سیکرٹری ہائوسنگ وفزیکل پلاننگ سردارمحمدالطاف خان چیف انجینئر تعمیرات چوہدری مبشرالحق ناظم اعلیٰ اوقاف اقبال محی الدین ناظمین اوقاف راجہ محمدخالد نیاز اور سردارمحمدالیاس خان بھی اس موقع پر موجود تھے وزیراعظم نے اس موقع پردربار عالیہ حضرت جمعہ شاہ پرچادر پوشی کی اورکشمیر کی آزادی پاکستان کی سلامتی واستحکام اورملت اسلامیہ کی بھلائی کے لئے دعا کی وزیراعظم سردارمحمد یعقوب خان نے محکمہ اوقاف اورمحکمہ تعمیرات عامہ کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اس توقع کااظہارکیا کہ سرکاری ادارے سے عوامی فلاح وبہبود کاکام جذبہ خدمت سے سرانجام دیتے رہیں گے ۔آزاد کشمیر حکومت نے ریاست بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ان پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے 7 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جو سال 2008-09 کے سالانہ ترقیاتی میزانیہ کا 75 فیصد سے زائد ہیں متعلقہ محکموں کو جاری کر دیے ہیں۔ ان منصوبوں کا تعلق رسل و رسائل، مواصلات، عمارات، پینے کے صاف پانی، تعلیم، توانائی، نکاسی آب، صحت، دیہی ترقی، ماحولیات، ابلاغیات، جنگلات، ماہی پروری، معدنیات وغیرہ سے ہے۔ یہ بات آزاد کشمیر حکومت کے وزیر اعظم سردار محمد یعقوب کو یہاں جمعہ کے روز محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی طرف سے دی گئی ایک بریفنگ میں بتائی گئی۔ اس موقع پر وزراء حکومت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کپٹن (ر) محمد یوسف، سیکرٹری صاحبان، سربراہان محکمہ جات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بتایا گیا کہ محکمہ شاہرات، مواصلات کو 2 ارب 2 کروڑ، محکمہ دیہی ترقی کو 1 ارب 12 کروڑ، محکمہ توانائی/برقیات کو 72کروڑ، فارن فنڈڈ پراجیکٹس کے لئے 1 ارب 19 کروڑ، محکمہ تعلیم کیلئے 50 کروڑ، فزیکل پلاننگ کے لیے 44 کروڑ، صحت عامہ کے لیے 31 کروڑ، جنگلات کے لیے 28 کروڑ، انفارمیشن کیلئے 11 کروڑ، زراعت کیلئے 10 کروڑ، سیاحت کیلئے 7 کروڑ 10 لاکھ، شہری دفاع کیلئے 3 کروڑ 20 لاکھ، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے 3 کروڑ 40 لاکھ، سماجی بہبود کیلئے 2 کروڑ 40 لاکھ، ماحولیات کیلئے 1 کروڑ 80 لاکھ، ابلاغیات کیلئے 80 لاکھ روپے جاری کر دیے ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بتایا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اس وقت تک 42 فیصد فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ ریاست کے شمال میں ترقیاتی کاموں کی رفتار موسمی حالات کے باعث گزشتہ تین ماہ کے دوران سست رہی۔ تاہم مارچ کے مہینہ سے ان میں تیزی آئے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہاکہ ریاست بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری حکومت کیلئے سب سے بڑا چیلنج تھا۔ ایک ایسے وقت جب ساری دنیا اور پاکستان میں مالیاتی بحران کے باعث کئی منصوبوں پر کام روک دیا گیا تھا۔ ہماری درخواست اور ریاست کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، وزیر امور کشمیر نے ہمارے تمام ترقیاتی فنڈز کو نہ صرف بحال کیا بلکہ ان کی بروقت فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہینوں کے دوران ترقی کی رفتار میں جو کمی آئی ہے آنے والے دنوں میں اسے پورا کیا جائے۔ ہم محکموں کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ ریاست بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام ہوں۔ ہم سب لوگوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ ہمارا مقصد عوام کی خدمت اور ترقی ہے۔ جو فنڈز مل رہے ہیں اس پر ہم حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ محکموں کو چاہیے کہ ان فنڈز کا بہترین استعمال عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ادارے باہمی رابطوں کو فروغ دیں۔ فائل ورک میں بہتری لائی جائے۔ کسی منصوبے کو سرخ فیتے یا سست روی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آفیسران اور اہلکاران محنتی، تجربہ کار اور تعلیم یافتہ ہیں۔ ہم سب کو ان کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے فرسودہ نظام کو تبدیل کریں اور اس ملک کو ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کیلئے کام کریں۔ آئندہ اگر کسی محکمہ کے ترقیاتی فنڈز ضائع ہوئے تو اس کا وزیر ذمہ دار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ سے متعلق جملہ تجاویز 15 اپریل تک عمل میں لائی جائیں۔ 15 جون تک تمام ترقیاتی اہداف حاصل کر لیے جائیں۔ جن محکموں کو مذید فنڈز کی ضرورت ہے وہ تحریک کریں۔ چھوٹے اضلاع اور نظر انداز کیے گئے محکموں کو ہم فوقیت دے رہے ہیں۔ ان کی استعداد کار میں اضافہ سے مجموعی ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔

Friday, March 13, 2009

آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئر مین سمیت 7ممبران برطرف

آزاد کشمیر پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین سمیت 7ممبران کو ان کے عہدوں سے برطرف کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت نے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین بریگیڈئیر (ر) سعید اور سات ممبران کو ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا ہے واضع رہے کہ پبلک سروس کمیشن پر عوامی سطح اور قانون ساز اسمبلی میں بھی شدید تنقید ہوئی تھی اور پبلک سروس کمیشن کے حوالے سے اتحادی جماعتوں کا الزام تھا کہ یہ سردار عتیق احمد خان نے گھر کی لونڈی بنائی ہے اور سردار عتیق کی حکومت کے خاتمہ کے بعد موجودہ حکومت نے چیئرمین اور سات اراکین کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ 

Sunday, March 8, 2009

Friday, March 6, 2009

Tuesday, March 3, 2009

حلقہ 4کے عوام نے دو حکومتوں اور پیسے کی سیاست کو شکست دیدی ، سردار عتیق



سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے غازی آباد اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس کا ضمنی انتخاب جیتنا اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں نے مظفرآباد کی حکومت، ہارس ٹریڈنگ، دھاندلی وپیسے کی بہتات کو مسترد کرتے ہوئے باپ دادا کی روایات کو برقرار رکھا ہے، عام کارکن کا ٹوٹنا مشکل ہے بڑے لوگوں کو توڑا جا سکتا ہے یہ بھی اس الیکشن میں ثابت ہو گیا۔ میں نے حکومت چھوڑتے وقت بھی کہا تھا کہ میں کامیاب پسپائی اختیار کر رہا ہوں میں نے ضمنی الیکشن ایک نہیں چار جیتے میں پہلے بھی کہتا تھا اب بھی کہتا ہوں کہ اسمبلی ٹوٹنے سے بچائیں گے، سردار سکندر حیات یا کسی اور کو جماعتی صدارت کیسے دیتا یہ تو 97 ہزار کارکنوں کی رائے تھی نامزدگیاں نہیں جماعت کے اندر ایک سسٹم ہوتا ہے۔ ہمارے پاس گاڑیوں کے پیسے بھی نہیں تھے اللہ نے نظریے کو فتح دی جو ایک سوچ تھی۔ کارکنوں اور سرکاری ملازمین کو بھی ووٹ دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بحالی بھی زرداری کو نہیں بچا سکتی حالات بدل چکے وہ کسی ملک میں جا کر استعفیٰ دیں اور فیصلہ دینے والے جج سوموٹو ایکشن لے کر اس پر نظرثانی کریں۔ بھٹو خاندان کی لاشوں پر سیاست کرنے والے ملک نہیں بچا سکتے یہ سولہ کروڑ عوام کی رائے ہے حکومت کو مظفرآباد سمیت سڑکوں کا کام جاری رکھنا ہوگا اتنے کچے کام ہم نے نہیں چھوڑے ویسے ہی اگر کسی کو عتیق فوبیا ہو گیا ہے تو اس کا علاج نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ طعنہ دینے والے یہ نہیں جانتے کہ میاں نواز شریف جب جدہ میں تھے تو میں اور مجاہد اول کئی گھنٹے ملاقاتیں کرتے تھے اور کھانا بھی اکٹھے کھاتے تھے، ہمارا ملک کسی کی بداعمالیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اب مسلم کانفرنس کمزور ہے یا مضبوط آنکھیں کھول کر دیکھ لیں دیکھنے والے۔ دریں اثناء سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حلقہ چار پونچھ کے ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس، مجاہد اول، حلقہ 4 پونچھ کے غیور عوام اور کشمیر کے تشخص کے بچائو کی کامیابی ہوئی ہے آصف علی زرداری کو شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 6 جنوری کو اسمبلی فلور پر کہا تھا کہ آصف علی زرداری کا اگلا ٹارگٹ پنجاب ہے جو سچ ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری قوم سے معافی مانگیں پنجاب حکومت اور شریف برادران کو بحال کریں اور دبئی جا کر وہاں سے استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری عنقریب ملک چھوڑ کر فرار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ چار کے عوام نے دو حکومتوں اور پیسے کی سیاست کو شکست دی اور ثابت کیا کہ وہ کسی کی اجارہ داری کو برداشت نہیں کرتے۔ وہ مسلم کانفرنس ارجہ اور حلقہ چار کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جنہوں نے ضمنی الیکشن میں مسلم کانفرنس کی شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ سردار عتیق جب ارجہ پہنچے تو سینکڑوں کارکنوں نے سردار عتیق کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر آرگنائزر مسلم کانفرنس ضلع باغ راجہ الیاس خان وسابق چیئرمین زکوٰة دھیرکوٹ راجہ نثار احمد خان نے بھی خطاب کیا۔قائد حزب اختلاف اور مسلم کانفرنس (ع) کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 2 مارچ کا عوامی فیصلہ اصل میں 6 جنوری کو مظفرآباد میں آصف زرداری کے حکم پر پیپلز پارٹی اور اس کی بی ٹیم نے جو کھیل کھیلا تھا اس کے ردعمل کے طور پر ہوا ہے۔ حلقہ نمبر چار کے عوام نے سیاب خالد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے تاریخ کا رخ موڑتے ہوئے جس سیاسی شعور کا عملی ثبوت دیا ہے اس کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، اب پاکستان اور زرداری ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو احاطہ عدالت راولاکوٹ میں اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو سردار عتیق احمد خان کی راولاکوٹ آمد کی اطلاع پا کر ان کے استقبال کیلئے جمع ہوا تھا۔ سردار عتیق احمد خان زکوٰة کونسل پونچھ کے سابق چیئرمین سید نذیر احمد شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے چھوٹا گلہ جاتے ہوئے تھوڑی دیر کیلئے راولاکوٹ رکے۔ ان کے ہمراہ حلقہ نمبر چار کے نومنتخب ممبر اسمبلی سردار سیاب خالد، سابق وزیر سردار عبدالقیوم نیازی، سابق معاون خصوصی ڈاکٹر سردار محمد حلیم خان اور دیگر زعماء بھی تھے۔ اس موقع پر مسلم کانفرنس کے کارکنوں، مسلم یوتھ اور ایم ایس ایف کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو مسلسل نعرہ بازی کر رہی تھی۔ حلقہ نمبر چار کے انتخابات جیتنے کی خوشی میں مسلم یوتھ اور ایم ایس ایف کے نوجوانوں نے ایک ریلی نکالی جس نے سارے شہر کا چکر لگایا، آتش بازی کی گئی، سردار عتیق نے کہا کہ مسلم کانفرنس وکلاء کے لانگ مارچ اور 6 مارچ کو مسلم لیگ کی احتجاجی کال میں بھرپور شرکت کرے گی۔

Friday, February 20, 2009

Rawalakot News

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعمیر نو اور بحالی کے کام پر ایک مربوط حکمت عملی اور لوگوں کی مشاورت سے زلزلہ سے متاثرہ اضلاع کے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر کی بحالی اور منظور شدہ ایرا کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں اور متاثرین زلزلہ کو باربار دفتروں کے چکر لگوانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ وزیراعظم نے یہ ہدایات راولاکوٹ اور باغ کے بحالی و تعمیرنو کے منصوبوں کے جائزہ کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران دیں۔ میٹنگ میں آزاد کشمیر کے وزیر تعمیرات عامہ کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان، ڈائریکٹر جنرل ایرا سید آصف حسین شاہ اور ڈی آر یو راولاکوٹ راجہ طارق محمود نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بحالی و تعمیرنو کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے حاصل کردہ لوگوں کی زمینوں کے معاملات لوگوں کی مشاورت سے طے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرا اور سماجی تنظیموں کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں رابطہ رکھا جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں کوتاہی نہ برتی جائے۔ انہوں نے بحالی و تعمیر نو کے تمام محکمہ جات کو تنبیہ کی کہ زمین پر تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی بھی کوتاہی قابل مواخذہ ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جائیں اور انہیں دفتروں کے چکر لگوا کر خوار نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی حکومت ہے اور عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔دریں اثناء وزیر اعظم سردار یعقوب خان نے کہا کہ گزشتہ روز کے زلزلہ میں آزاد کشمیر میں جہاں مالی یا جانی نقصان ہوا ہے اس کا ازالہ کرنے کے لئے متاثرین کو مالی امداد دی جائے گی زلزلہ کے باعث مختلف علاقوں میں کچے مکانات گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور زلزلہ کے خوف سے چھلانگیں لگانے والے متعدد افراد زخیم ہوئے ہیں ان زخمیوں کو حکومت کی طرف سے معقول مالی امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیہ یاور بالائی علاقوں میں جہاں پرائیویٹ املاک اور مکانات کا نقصان ہوا ہے انہیں بھی مالی امداد دی جائے گی وزیراعظم آزاد کشمیر کی طرف سے زلزلہ میں نقصانات کا جائزہ کے لئے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی بعد ازاں وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ پورے آزاد کشمیرمیں قانون کی حکمرانی قائم کریں گے عوام کو فوری سستے انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء اپنا کردار ادا کریں جن مقاصد کیلئے حکومت کی تبدیلی ہوئی ہے وہ تمام مقاصد پورے کئے جائیں گے کس یکے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی تمام حلقوں کو برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی تمام حلقوں کو برابری کی بیناد پر ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے تحصیل حویلی کو ضلع بنانا یہاں کے عوام کا حق تھا ان شاء اللہ بہت جلد ہی اس نئے ضلع کا افتتاح میں خود کروں گا آزاد کشمیر میں جو بھی اعلان ہوگا اس پر عمل در آمد ہو گا سابق حکومت کی طرح ہوائی اعلانات میں کئے جائیں گے بیتاڑ ہائیڈرل پاور کو بروقت مکمل کیا جائے گا اور ترقیاتی تمام منصوبہ جات پر ایک ماہ کے اندر کام شروع کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کے روز بارایسوسی ایشن حویلی کے نو منتخب عہدیداران کی ترقی حلف برداری کے موقع پر حویلی میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوء کیا اس موقع پر وزیر اعظم نے نو منختب عہدیداران سے حلف لیا حلف اٹھانے والو ں میں بار ایسوسی ایشن حویلی کے نو منتخب صدر چوہدری لطیف نائب صدر جاوید راٹھور سیکرٹری جنرل اکرم کیانی سیکرٹری مالیات جمیل راٹھور اور سیکرٹری اطلاعات یاسر راٹھور شامل تھے وزیر اعظم نے بار ایسوسی ایشن حویلی کیلئے ایک لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا حلف برداری کی تقریب سے وزیر تعلیم چوہدری محمد عزیز ، وزیر سماجی بہبوبد نورین عارف نے بھی خطاب کیا قبل ازیں وزیر اعظم سردار یعقوب خان کے اعزاز میں بارکونسل حویلی کی جانب سے ناشتے کی دعوت دی گی ناشتے کے دوران وزیر اعظم نے ڈرگ انسپکٹر ضلع باغ سردار وسیم کی کارکردگی کی تعریف کی فرض شناسی پر تعریفی ایوارڈ دینے کا اعلان فاروڈ کہوٹہ سے نمائندہ کے مطابق وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان کا حویلی کا دورہ دوسرے دن بھی جاری ہے وزیر اعظم نے سولی کال مولا خورشید آباد چھانجل ناگڑ ناڑی میں مختلف جلسو سے خطاب کیا مسلم کانفرنس حتصیل حویلی کے سرکردہ رہنما شیخ محمد صدیق کی رہائش پر کھانے کی دعوت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاروڈ بلاک ایک بڑی جماعت ہے جو سردار عتیق کے ظلم زیادتی اور نا انصافی کے بعد عوامی خدمت کے لئے بنائی گئی فاروڈ کہوٹہ بار روم میں بھی وکلاء سے خطاب کیا ایک تقریب منعقد ہوئی جسکی صدارت صدر بار روم چوہدری عبدالطیف نے کی جبک سٹیج سیکرٹری سہیل مسعود ایڈووکیٹ تھے۔وزیر اعظم سردار یعقوب خان نے سابق وزیر اعظم راجہ ممتاز راٹھور کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی دریں اثناء وزیر اعظم نے PP کے سابق امیدوار اسمبلی خورشید راٹھور کے گھر بھی گئے وزیر اعظم نے فاروڈ کہوٹہ ڈاسٹرکٹ بار روم کیلئے 1 الکھ روپے کا اعلان کیا دریں اثناء وزیر اعظم سردار یعقوب اور دیگر وزراء نے ناکہ ناڑی میں چوہدری مقبول حسین کے رہائش پر کھانے کی دعوت میں شرکت کی ناگہ ناڑی میں 10 بیڈ کے ہسپتال سول سپلائی ڈپو کا اعلان کیا گیا وزیر اعظم اور وزراء نے کہا کہ کارکن صبر و تحمل سے رہیں اب مسلم کانفرنس وڈھیروں کے چنگل سے نکالی لی ہے اس مسلم کافنرنس میں مورثی سیاست کو ختم کردیا جائے گا وزیر اعظم بد ھال شریف آستانہ عالیہ پر بھی گئے وہاں مہر تصدیق گیلاین آفتاب گیلانی کی والدہ کی وفات تر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ۔

Wednesday, February 18, 2009

Monday, February 16, 2009

Sunday, February 15, 2009

تعمیر تو متاثرین کو عدالت جانے سے روکنے کے لئے صدارتی آرڈنینس لانے کا فیصلہ

مظفرآباد ( واحداقبال بٹ سے ) چین کی کنسٹریکشن کمپنیوں اورایراء کے درمیان تعمیرنو کے معاہدہ کے بعد کام کی رفتار تیزرکھنے کے لئے اوررکاوٹوں کودور کرنے کے لئے کام کی ابتداء کے ساتھ ہی صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جن لوگوں سے زمین حاصل کی جائے گی اس کے لئے دفعہ 4کانوٹیفکیشن جاری کیاگیاہے تحفظات کی صورت میں متاثر افراد عدالتوں سے رجوع کرکے حکم امتنازعی حاصل کرسکتے جس سے تعمیرنوکاسلسلہ رک سکتاہے آرڈیننس کے اجراء کے بعد متاثرہ افراد عدالت سے رجوع نہیں کرسکیں گے تاہم ذرائع کے مطابق متعلقہ اتھارٹیز سے مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کئے جائیں گے تاکہ تعمیرنو کا کام تیزی سے مکمل ہوسکے جبکہ سڑکوں میں آنے کے علاوہ دیگرحاصل کردہ زمینوں سے متعلقہ معاوضہ جات کاتعین کرلیاگیاہے ۔ذرائع کے مطابق ایراء کے ساتھ معاہدے سے قبل چینی کمپنیوں نے یہ شرط رکھی تھی کہ متاثرین کو عدالتوں سے رجوع کا حق نہ دیا جائے بتایا گیا ہے کہ چینی حکام کا موقف تھا کہ متاثرین عدالتوں سے حکم امتناعی لے آئیں گے جس کے باعث تعمیراتی کام تاخیر کا شکار ہو جائے گا اور چینی کمپنیوں کو اپنا وقت اور سرمایہ عدالتوں کے چکر لگانے پر ضائع کرنا پڑے گا بتایا گیا ہے کہ اس مطالبے کی آزاد حکومت اور وفاقی حکومت نے بھی حمایت کی کیونکہ سٹے آرڈر کی صورت میں منصوبے کی تکمیل میں تاخیر ہو سکتی ہے اور حکومت کو جرمانہ پڑ سکتا ہے ذرائع کے مطابق متاثرین کو عدالتوں میں جانے سے روکنے کیلئے صدارتی آرڈیننس کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے جسے تعمیراتی کام شروع ہونے سے قبل نافذ کر دیا جائے گا۔

Saturday, February 14, 2009

کشمیر: عالمی ہوائی اڈہ کا افتتاح


کانگریس سربراہ سونیا گاندھی نے سنیچر کو سرینگر میں عالمی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا۔ انہوں نے دوبئی کے لیے ریاست کی پہلی براہ راست پرواز کو ہری جھنڈی لہرا کر روانہ کیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے ریاست میں تعمیر و ترقی کی اہمیت بتائی

سونیا نے سرینگر سے بارہمولہ کے لئے ریل سروس کا بھی افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر پرفل پٹیل اور ریلوے وزیر لالو پرساد یادو بھی تھے۔
واضح رہے سرینگر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا ایک ارب روپے کی لاگت سے چار سال میں تعمیر کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں ایک ساتھ ساڑھے چار سو عالمی مسافروں کے لئے سہولات کا انتظام کیا گیا ہے۔

راولا کوٹ کے لئے38.83 ملین ڈالر مختص?

آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرہ اضلاع مظفر آباد باغ اور راولا کوٹ کے سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے ایرا اور چائنیز کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، منصوے پر 353 ملین ڈالر لاگت آئے گی اور اس کو ساڑھے چار سال میں مکمل کیا جائیگا ۔ 300 ملین ڈالر چین قرضہ دے گا جبکہ 53 ملین ڈالر حکومت پاکستان مہیا کرے گی ۔ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ معاہدے پر دستخط ہفتے کے روز ایرا ہیڈ کوارٹر میں ہوئے ۔ معاہدے پر ایرا کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین ایرا لیفٹینٹ جنرل سجاد اکرم اور چائینیز کمپنیوں کے نمائندوں نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین خان وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان وزیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ اور اسلام آباد میں چین کے سفیر کے علاوہ اعلی حکام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین نے کہا کہ 8اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے سے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 35لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے اس زلزلہ سے آزاد کشمیر کے تین اضلاع مظفر آباد باغ اور راولا کوٹ بری طرح تباہ ہوئے انہوں نے کہاکہ متاثرین کی آباد کاری کیلئے حکومت پاکستان پاکستانی عوام اور عالمی برادری نے بھرپور مدد کی پہلے دن سے ہی چین نے بھرپور کردار ادا کیا جس پر ہم انکے شکرگزار ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرہ اضلاع کے شہری علاقوں میں بحالی و تعمیر نو کے بہت سے مسائل تھے آج کے اس تاریخی معاہدے کے بعد شہری علاقوں میں تعمیر نو کا عمل شروع ہوجائیگا ۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ چینی تعمیراتی کمپنیاں اس میگا پراجیکٹ کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کریں گیچینی کمپنیوں کو آزاد کشمیر میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے کشمیری عوام چین کے اس کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے انہوں نے چینی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر ہمارے تعمیراتی کام شروع کریں کیونکہ متاثرین زلزلہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اس موقع پر وزیر امور کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہاکہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ اس منصوبے میں تاخیر ہوئی کچھ مسائل تھے جن کو حل کرلیا گیا ، ہمیں امید ہے کہ جو تاخیر ہوئی ہے چینی کمپنیاں اس کا ازالہ کریں گی ۔اور منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کریں گی اس موقع پر اسلام آباد میں چین کے سفیر مسٹر لوئی زوئی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کرنا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے ہم نے ڈیڑھ سال قبل قرضہ فراہم کردیا تھا لیکن بعض وجوہات کی بناء پر اس منصوبے کو شروع کرنے میں تاخیر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے دورہ چین کے موقع پر ہمارے صدر سے اس منصوبے کو فوری مکمل کرنے کی اپیل کی ۔جس پر چائنیہ کی دو کمپنیوں نے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی رضا مندی ظاہر کی اور آج اس منصوبے پر معاہدہ ہو گیا ہے انہوںنے کہا کہ اس منصوبے کے لئے چین 300 ملین ڈالر کا قرضے دے گا یہ منصوبہ پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرے گا اس موقع پر منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین ایرا سجاد اکرم نے کہا کہ آزاد کشمیر سٹی ڈویلپمنٹ پروگرام پر 353 ملین ڈالر لاگت آئیگی ۔اس میں سے 300 ملین ڈالر چین قرضہ دے گا جبکہ 53 ملین ڈالر ، حکومت پاکستان قرضہ دے گی انہوںنے بتایا کہ مظفر آباد کے 90منصوبوں کے لئے 190-62 ملین ڈالر ، باغ کے 55 منصوبوں کے لئے 123.55
ملین ڈالر اور راولاکوٹ کے 30 منصوبوں کے لئے38.83 ملین ڈالر مختص کردیئے گئے ہیں یہ منصوبے ساڑھے چار سال میں مکمل کئے جائئنگے انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں سرکاری عمارات سڑکیں اور پل شاپنگ سنٹر سیٹلائٹ ٹائونز کھیل کے میدان پارک تعلیم اور صحت کے مراکز اور دیگر منصوبہ جات شامل ہیں

Friday, February 13, 2009

Wednesday, February 11, 2009

Tuesday, February 10, 2009

Monday, February 9, 2009

ستمبر میں عام انتخابات کے اشارے ، اہم شخصیات مسلم کانفرنس کے اتحاد کیلئے متحرک ہو گئے

مسلم کانفرنس کے اعتماد کیلئے اہم شخصیات متحرک ہوگئیں مسلم کانفرنس کی صدارت کیلئے سردار محمد عبدالقیوم خان اور سردار سکندر حیات میں سے کسی ایک شخصیت کے نام پر اتفاق رائے کیلئے کوششیں فارورڈ بلاک کے سربراہ راجہ فاروق حیدر خان کو کلیدری حیثیت حاصل رہے گی اتحاد کی کوششوں کا آغاز رواں سال ستمبر میں عام انتخابات کی اطلاعات کے بعد ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر عام انتخابات کے مطالبے نے آنے والے وقت کے واضح اشارے دے دیئے ہیں جسکے بعد مسلح کانفرنس کے متعدد ارکان کا خیال ہے کہ نئے انتخابات کی صورت میں موجودہ حالت مسلم کانفرنس کیلئے زہر قاتل ثابت ہو سکتے ہیں۔

Sunday, February 8, 2009

حلقہ 4پونچھ 23میں سے 21امیدواروں کے کاغذات درست ، 14فروری کو نشان الاٹ ہونگے




حلقہ نمبر 4 پونچھ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں 23 امیدواران سے 21 امیدوارون کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے ، سرفراز حسین شاہ کے اثاثہ جات نہ تھے اور ساجد حمید نظریہ الحاق پاکستان سے انحراف کا شکار ہوئے ، سطرح سردار آفتاب خان نے نظریہ الحاق پاکستان پر رضا مندی کا اظہار کیا جس پر ان کے کاغذات درست قرار پائے ، اس طرح 14 فروری کو نشانات الاٹ کردیئے جائیں گے اور الیکشن کا ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے جس میں امیدوار لائوڈ سپیکر کا استعمال نہ کرسکیں گے اور جلسوں کے بجائے کارنر میٹنگوں سے خطاب کریں گے، اور نعرہ بازی نہیں ہوگی ایک بڑا جلسہ تمام جماعتوں کے امیدوار کرسکیں گے جس میں لائوڈ سپیکر استعمال ہوگا تمام امیدوار اپنے بینر اور پوسٹر لگا سکیں گے تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں گے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کو نا اہل قرار دیا جاسکتا ہے ، پورے حلقہ میں انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تھوراڑ تھانہ کے ایس ایچ ا و بابر رفیق کو متحرک کردیا گیا ہے علاقہ مجسٹریٹ تھوراڑ سردار اذکار حسین انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔ آزادجموںوکشمیر الیکشن کمیشن حلقہ چار راولاکوٹ کے 23امیدواران کے کاغذات نامزدگی داخل دوکے مسترد قراردیئے گئے نمایاں امیدواروں میں سردارسیاب خالد مسلم کانفرنس سید محمد اکرم شاہ پی پی پی سردارطاہر انورخان سابق میجرریٹائرڈ زاہد حسین خان سردارریاض روشن سردار صغیر سرفراز شاہ ساجد حمید خان شامل ہیں الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق دوامیدواران سردارساجد حمید خان اورسرفرازشاہ کے کاغذات نامزدقرار دیئے گئے ہیں سردارساجد حمید نے الحاق پاکستان کی شق پردستخط کرنے سے انکار کیاتھا جبکہ سرفراز حسین شاہ نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائے تھے چھ فروری کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی جانچ پڑتال کے بعد 23امیدواران کے کاغذات درست قراردیئے گئے جبکہ دو کے مسترد قراردیئے گئے

Saturday, February 7, 2009

راولاکوٹ سٹی نیا انتخابی حلقہ بنانا انتہائی ضروری ہے



راولاکوٹ سٹی آزاد کشمیر آبادی کے لحاظ سے ضلع راولاکوٹ سٹی کی قانون ساز اسمبلی کی اضافی نشست کیلئے پوری مہم چلائی جانے گی.

Friday, February 6, 2009

راولاکوٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر فوری کام شرو ع کیا جائ



راولاکوٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی تعمیر میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ راولاکوٹ زیر التواء تمام منصوبوں کو فوری شروع کیا جائے 

Welcome to ApnaRawalakot.com

Rawalakot, the district headquarter, is situated in the heart of district Poonch. The altitude of this beautiful saucer-shaped valley is 1615 meters. Situated at a distance of 76 kilometers from Kohalla, it is also linked with Rawalpindi/Islamabad via Azad pattan and Dhalkot and with Muzaffarabad via Kohalla by black top roads. The construction of Guoien Nullah road between Rawalakot and Azad pattan has considerably reduced the distance and journey time. During summer the place becomes full of green grass and beautiful flowers including many varieties of roses.