Sunday, February 8, 2009

حلقہ 4پونچھ 23میں سے 21امیدواروں کے کاغذات درست ، 14فروری کو نشان الاٹ ہونگے




حلقہ نمبر 4 پونچھ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں 23 امیدواران سے 21 امیدوارون کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے ، سرفراز حسین شاہ کے اثاثہ جات نہ تھے اور ساجد حمید نظریہ الحاق پاکستان سے انحراف کا شکار ہوئے ، سطرح سردار آفتاب خان نے نظریہ الحاق پاکستان پر رضا مندی کا اظہار کیا جس پر ان کے کاغذات درست قرار پائے ، اس طرح 14 فروری کو نشانات الاٹ کردیئے جائیں گے اور الیکشن کا ضابطہ اخلاق بنایا گیا ہے جس میں امیدوار لائوڈ سپیکر کا استعمال نہ کرسکیں گے اور جلسوں کے بجائے کارنر میٹنگوں سے خطاب کریں گے، اور نعرہ بازی نہیں ہوگی ایک بڑا جلسہ تمام جماعتوں کے امیدوار کرسکیں گے جس میں لائوڈ سپیکر استعمال ہوگا تمام امیدوار اپنے بینر اور پوسٹر لگا سکیں گے تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں گے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے کو نا اہل قرار دیا جاسکتا ہے ، پورے حلقہ میں انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تھوراڑ تھانہ کے ایس ایچ ا و بابر رفیق کو متحرک کردیا گیا ہے علاقہ مجسٹریٹ تھوراڑ سردار اذکار حسین انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں۔ آزادجموںوکشمیر الیکشن کمیشن حلقہ چار راولاکوٹ کے 23امیدواران کے کاغذات نامزدگی داخل دوکے مسترد قراردیئے گئے نمایاں امیدواروں میں سردارسیاب خالد مسلم کانفرنس سید محمد اکرم شاہ پی پی پی سردارطاہر انورخان سابق میجرریٹائرڈ زاہد حسین خان سردارریاض روشن سردار صغیر سرفراز شاہ ساجد حمید خان شامل ہیں الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق دوامیدواران سردارساجد حمید خان اورسرفرازشاہ کے کاغذات نامزدقرار دیئے گئے ہیں سردارساجد حمید نے الحاق پاکستان کی شق پردستخط کرنے سے انکار کیاتھا جبکہ سرفراز حسین شاہ نے اپنے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائے تھے چھ فروری کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی جانچ پڑتال کے بعد 23امیدواران کے کاغذات درست قراردیئے گئے جبکہ دو کے مسترد قراردیئے گئے

No comments: